• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، احتجاج پھیلنے لگا، لاس اینجلس کے بعد اسپوکن میں بھی کرفیو نافذ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس کے مرکزی علاقے (ڈاؤن ٹاؤن) میں دوسری رات بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ ریاست واشنگٹن کے شہر اسپوکن میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ،لاس اینجلس شہر میں امیگریشن چھاپوں اور فوج کی تعیناتی کے خلاف مظاہرے چھٹے دن بھی جاری رہے ، احتجاج امریکا بھر میں پھیل چکا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی طرز کے مظاہرے پورے امریکا میں پھیل چکے ہیں، نیویارک، شکاگو، آسٹن اور واشنگٹن ڈی سی میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور اس ہفتے مزید مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید