مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک)اسرائیل نے مقبوضہ کشمیر کونقشےمیں پاکستان کاحصہ دکھادیا جبکہ اس اقدام پربھارت میں شدیدغم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے جاری کردہ نقشے میں بھارت اور چین کے درمیان متنازع علاقے کوبھی چین کاحصہ دکھایاگیا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ سرائیلی اقدام بھارتی دعووں کی نفی ہونے کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ زمینی حقائق کو اجاگر کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک غیر متوقع سفارتی موڑ سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نقشے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھا دیا گیا، جس پر بھارت میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے گزشتہ رات ایران سے متعلق ایک سرکاری پوسٹ شیئر کی، جس میں ایک علاقائی نقشہ بھی شامل تھا۔ حیران کن طور پر اس نقشے میں نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل دکھایا گیا، بلکہ بھارت اور چین کے درمیان متنازع علاقے بھی چین کے زیرِ ملکیت ظاہر کیے گئے۔ماہرین کے مطابق یہ اسرائیلی اقدام نہ صرف بھارتی دعووں کی نفی کرتا ہے، بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ زمینی حقائق کو اجاگر کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور لداخ وہ خطے ہیں جن پر بھارت نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، جبکہ پاکستان اور چین بارہا ان علاقوں پر اپنی خودمختاری کے دعوے کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرتے آئے ہیں۔