• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایران کی حمایت کا اعادہ، اسرائیل پر تنقید

بیجنگ (اے ایف پی) چین کا ایران کی حمایت کا اعادہ، اسرائیل پر تنقید، چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی و ایرانی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امن قائم رکھنے پر زوردیا۔وانگ ای کا کہنا تھا اسرائیلی اقدامات عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار وانگ ای نے ہفتے کے روز اسرائیلی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے تہران کے لیے بیجنگ کی حمایت واضح طور پر ظاہر کی۔ چینی وزارت خارجہ نے الگ الگ بیانات میں وانگ ای کی دونوں وزرائے خارجہ سے بات چیت کی تفصیلات جاری کیں۔وانگ ای نے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کی اور کہا کہ بیجنگ ایران کی قومی خودمختاری کے تحفظ، اس کے جائز حقوق و مفادات کے دفاع اور اس کے عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ وانگ نے عراقچی سے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور تہران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کوخطرناک مثال قرار دیا جس کےتباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔بعد ازاں جاری کیے گئے ایک دوسرے بیان میں وانگ کی اسرائیلی وزیر خارجہ گدیون سار سے گفتگو کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔وانگ نے گدیون سار سے کہا کہ چین ایران پر طاقت کے ذریعے حملے کو بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی سمجھتا ہے اور اسےناقابل قبول رویہ قرار دیا۔بیان کے مطابق وانگ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو عراقچی سے ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے سفارتی ذرائع ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے اور پرامن حل کی اب بھی امید باقی ہے۔ طاقت کبھی بھی پائیدار امن نہیں لا سکتی۔وانگ نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ چین اس تنازع کو کم کرنے کے لیےتعمیراتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید