• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بم کی دھمکی پر ایئر انڈیا کی پرواز کی تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ

بنکاک(نیوز ڈیسک)ایئر انڈیا کی پرواز AI 379 جو تھائی لینڈ کے ساحلی شہر فوکٹ سے نئی دہلی جا رہی تھی، کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی موصول ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تھائی ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے نے فوری طور پر فوکٹ ایئرپورٹ پر واپس لینڈنگ کی، تاہم جہاز سے کوئی مشکوک مواد برآمد نہیں ہوا۔ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ تمام 156 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا اور ایئرپورٹ کی دیگر پروازوں یا سرگرمیوں میں کوئی خلل نہیں آیا۔فوکٹ ایئرپورٹ کے جنرل مینجر مونچائی تانودے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھمکی آمیز پیغام طیارے کے باتھ روم میں تحریری شکل میں ملا، جس کے بعد فوری ہنگامی کارروائی کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے بعض مشتبہ افراد سے تفتیش کی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوٹ کس نے لکھا تھا۔ایئر انڈیا کے اہلکار دیباسش چوہدری کے مطابق ابتدائی طور پر تین افراد کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا، تاہم تمام افراد کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید