• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: معزول وزیراعظم کے مشیر سیف الزماں کیخلاف سنگین شواہد سامنے آ گئے

اسلام آباد(فاروق اقدس)بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے قریبی وزیر اور سابق مشیرِ وزیراعظم، سیف الزمان کیخلاف سنگین شواہد سامنے آ گئے،ان کے11 ملین پاؤنڈز مالیت کے غیر ملکی اثاثے منجمد کر دیے ہیں،تحقیقات کے دوران 500 ملین ڈالر کے گھپلے ، دنیا بھر میں 350 سے زائد جائیدادوں اور اثاثوں کا سراغ مل گیا ۔ اس اقدام نے شیخ حسینہ حکومت کے گرد کرپشن کے الزامات کا دائرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیف الزمان کے خلاف مالی بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور سرکاری خزانے کے ناجائز استعمال کے سنگین شواہد سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید