مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیلی حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت گرانے اور قبل از وقت عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش آج جمعرات بارہ جون کو پارلیمنٹ میں انتہائی معمولی فرق سے ناکام ہو گئی۔120 نشستوں پر مشتمل اسرائیلی پارلیمان ʼکنیسٹ‘ میں 61 ارکان نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد میں شامل الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں کا حکومت کے ساتھ اس قانون پر اختلاف ہے، جس کے تحت الٹرا آرتھوڈوکس یہودی شہریوں کو بھی اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کیا جا سکے گا۔