• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز، جہانگیر ترین مائنس بزدار فارمولے پر متفق


لاہور میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز سے ترین گروپ کے ممبران کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا۔

اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین مائنس بزدار فارمولے پر متفق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو مائنس عثمان بزدار فارمولے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ن لیگی وفد اور ترین گروپ کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز سے ملاقات میں ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق ن لیگی وفد اور ترین گروپ ممبران کی ملاقات میں عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ہی جانب سے مہنگائی، بیروزگاری اور بڑھتی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ن لیگ اور ترین گروپ نے دوران گفتگو ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید