• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو معلوم ہوچکا، کھیل ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، راجا پرویز اشرف

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکمرانوں کو معلوم ہو چکا کہ کھیل ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر صورت کا میاب ہو گی، حکمران میں نامناسب فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ایوان کے اندر ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران ایوان کے بجائے ڈی چوک میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ڈی چوک کی بات شکست پر اثرانداز ہونے کے لیے کی جارہی ہے۔

راجا پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو آئینی طریقے سے نمٹانا چاہیے، اپوزیشن کو ڈرانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید