حکومتی وفد کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکومتی وفد کو واضح جواب نہیں دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے حکومتی وفد سے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔