• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہیں، پرویز الہٰی


حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اتحادیوں میں 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہیں۔

سینئر صحافی مہر بخاری سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ 100 فیصد اپوزیشن کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جھکاؤ کو واپس حکومت کے حق میں کرنا وزیراعظم عمران خان صاحب کی ذمے داری ہے۔

ق لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپوزیشن کی طرف جھکنے والی جماعتوں کو اپنے حق میں واپس کریں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آج وہ ایک ووٹ والے کی طرف جارہے ہیں، یہ پہلے کرلیتے تو بہتر ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید