• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم رادھے شیام کو منفی ردعمل ملنے پر پربھاس کے مداح کی خودکشی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پین انڈیا فلم ʼرادھے شیام دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم پر لوگوں اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل ہے۔ وہیں پربھاس کے ایک مداح نے فلم کو ملنے والے منفی ردعمل سے ناخوش ہوکر خودکشی کرلی ہے۔جنوبی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کی فلم ʼرادھے شیام کو سینما گھروں میں 11 مارچ کو ریلیز کردیا گیا تھا۔ مداحوں کو پربھاس کی فلم ʼرادھے شیام کا بے صبری سے انتظار تھا۔ پوری دنیا سے پربھاس کو بے انتہا محبت ملتی ہے، لیکن کبھی کبھی یہ پیار نقصان دہ بھی ثابت ہوجاتا ہے۔اس فلم کو فلمی شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ اسی دوران پربھاس کے ایک مداح نے فلم کو ملنے والے منفی ردعمل کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں تلک نگر میں پربھاس کے ایک مداح نے خودکشی کرلی۔ متوفی کی شناخت 24 سالہ روی تیجا ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پربھاس کے اس مداح نے خودکشی کرنے سے قبل اپنی والدہ کو فلم کے ریویو کے بارے میں بتایا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ملے جلے ردعمل کے باوجود ʼرادھے شیام باکس پر کمال کر رہی ہے۔ پربھاس کے مداح فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ مداح پربھاس کی اداکاری سے ناراض ہیں۔فلم کی ہدایتکاری رادھا کرشن کمار نے کی ہیں۔ اداکارہ بھاگیہ شری، ستیہ راج، کرشنم راجو، جگپتی بابو، سچن کھیڈیکر، پریا درشی، مرلی شرما اور کنال رائے کپور جیسے اداکاروں نے رومینٹک ڈرامہ فلم ʼرادھے شیام میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

دل لگی سے مزید