• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں روسی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور امریکی فلمساز برینٹ ریناؤڈ یوکرین میں روسی افواج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وہ پناہ گزینوں کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ کے لئے مواد اکٹھا کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فلمساز کی گاڑی جسے ہی یوکرین کے دارالحکومت کیف کے باہر ارپن میں ایک چیک پوائنٹ پر پہنچی تو روسی افواج کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔اس حوالے سے یوکرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں روسی فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی ہے۔یوکرینی حکام کی جانب سے رینٹ ریناؤڈ کی موت کی تفصیلات ابھی فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں ،تاہم امریکی صحافی جون آریڈونڈو نے کہا کہ وہ دونوں ایک گاڑی میں ارپن چوکی کی طرف جا رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔آریڈونڈو نے کیف کے ایک اسپتال سے بات کرتے ہوئے اطالوی صحافی اینالیسا کیملی کو بتایا کہ ریناؤڈ کی گردن پر گولی ماری گئی جبکہ انہیں پیٹھ کے نچلے حصے میں گولی ماری گئی۔اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے ارپن میں پہلا پل عبور کیا اور ہم نقل مکانی کرنے والے پناہ گزینوں کی ویڈیو ریکارڈ کررہے تھے۔آریڈونڈو نے بتایا کہ پھر ہم ایک کار میں سوار ہوگئے، کسی نے ہمیں وہاں سے دوسرے پل پر لے جانے کی پیشکش کی جس کے بعد ہم نے ایک چوکی پار کی اور پھر اچانک ہم پر گولیاں چلنا شروع ہوگئیں۔برینٹ ریناؤڈ کی گاڑی پر فائرنگ کے چند گھنٹے بعد، ارپن کے میئر اولیکسینڈر مارکوشین نے کہا کہ اب صحافیوں کو شہر میں داخلے سے منع کردیا جائے گا۔ٹائم اسٹوڈیوز نے برینٹ ریناؤڈ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ انکی فیملی اور ان کے چاہنے والوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا۔کپمنی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خطے میں پناہ گزینوں کے عالمی بحران پر توجہ مرکوز کرنے والے ٹائم اسٹوڈیوز کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے اور ہم برینٹ ریناؤڈ کے جانی نقصان کے بعد بہت مشکل میں پڑگئے ہیں۔واضح رہے کہ ریناؤڈ نے عراق اور افغانستان میں جنگوں، ہیٹی میں 2011کے تباہ کن زلزلے، مصر اور لیبیا میں سیاسی بحران اور افریقہ میں انتہا پسندی پر بھی دستاویزی فلمیں بنائیں۔

دل لگی سے مزید