• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ، 3دہشتگردوں کومجموعی طور پر 84سال قید کی سزا

کوہاٹ(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارودی مواد اور دستی بم رکھنے کے مقدمے میں ملوث تین دہشت گردوں کو مجموعی طور پر 84سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی مقدمے کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت کے خصوصی جج گوہر رحمان نے تینوں دہشت گردوں کو 28،28سال قید اور ان کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ عدالت نے موٹر کار کو بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا ۔  چند ماہ قبل سی ٹی ڈی پولیس کوہاٹ کے انسپکٹر ارشد خان نے نفری کے ہمراہ جرما میں ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبر 6620پشاور سے دستی بم اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے تین دہشت گرد عمران ولد دوست محمد،علی خان ولد صولت خان اور قدیر اللہ ولد سلطان محمد ساکنان باڑہ خیبر ایجنسی کو موٹر کار سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا بعد ازاں پولیس نے مقدمے کا چالان مکمل کر کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرایا۔
تازہ ترین