• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین بھگوت مان نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مشہور کامیڈین اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگوت مان نے بھارتی پنجاب کے 17 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔گزشتہ دنوں بھارتی پنجاب میں حکمران جماعت کانگریس کو اپ سیٹ شکست ہوئی تھی اور 117 کے ایوان میں عام آدمی پارٹی نے 92 سیٹیں جیت لی تھیں۔عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد کامیڈین بھگوت مان کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا اور آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔بھگوت مان نے برصغیر کے رہنما بھگوت سنگھ کے گاؤں میں عہدے کا حلف لیا جس میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے بھی شرکت کی۔بھارتی وزیراعلیٰ بھگوت مان کامیڈین رہے ہیں اور پنجاب میں مشہور بھی ہیں۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں شرکت کی ہے اور وہ ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ کے پہلے سیزن میں بھی شریک تھے۔بعد ازاں انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

دل لگی سے مزید