• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 بہن بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقہ شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 4 بہن بھائی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 4 سے 12 سال تک ہیں، مرنے والوں میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں۔

مرنے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہیں۔

آگ لگنے سے 5 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، آگ کے وقت بچے جھونپڑیوں میں تھے جبکہ ان کے والدین کام پر گئے ہوئے تھے۔

فائر بریگیڈ کے 2 ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

قومی خبریں سے مزید