• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرین تنازع: امریکی اداکار کا روسی عوام کیلئے خصوصی پیغام

آرنلڈ شوارزنیگر، فوٹو اسکرین گریب
آرنلڈ شوارزنیگر، فوٹو اسکرین گریب

ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پس منظر میں روس کے عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

  آرنلڈ شوارزنیگر کے روسی عوام کے نام جاری کیے گئے اس پیغام کو اب تک صرف ایک دن میں 1 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اداکار نے اپنے روسی ویٹ لفٹر یوری پیٹرووچ ولاسوف کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کی ایک یاد گار کہانی شیئر کی، اور بتایا کہ کس طرح روس کے عوام ان کے ہیرو بنے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر روسی عوام سے بھی اسی طرح سے بات کررہے ہیں جیسے کہ اُنہوں نے امریکیعوام سے اس وقت کی تھی جب 6 جنوری کو امریکی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیےمشتعل افراد کے ایک بڑے ہجوم نے یو ایس کیپیٹول پر حملہ کردیا تھا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا ’اس طرح کے واقعات کا ہونا پریشان کن ہے چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں ان پر اپنی آواز اُٹھانی چاہیے‘۔

آرنلڈ شوارزنیگرنے روس کے عوام کے نام یہ خصوصی پیغام روسی عوام کو روس اوریوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے چند حقائق بتانے کے لیے جاری کیا ہے جوکہ ان کے خیال میں روسی حکومت اپنے عوام سے چُھپا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی فوج کے حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ماریوپول تھیٹر پر حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

دوسری جانب جنگ کے بعد یوکرینی صدر نے ملکی صورتحال نائن الیون اور پرل ہاربر جیسی کہہ کر امریکی کانگریس سے امداد مانگ لی ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید