وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد عمران خان نیازی کے شیرو سندھ ہاؤس پر حملہ آور ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نےسندھ ہاؤس اسلام آباد پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ہاؤس سے پی ٹی آئی کے غنڈے نہیں گئے تو گورنر ہاؤس کا راستہ ہم نے دیکھا ہوا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کے بعد اب عمران نیازی کے شیرو سندھ ہاؤس پر حملہ آور ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کے نیازی حکومت کے متعلق شبہات درست ثابت ہورہے ہیں، عمران نیازی اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حواس باختہ ہوچکا ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ نالائق پی ٹی آئی حکمراں جو کریں گے، اسی زبان میں انہیں جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی رکن اسمبلی کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری عمران نیازی اور شیخ رشید پر ہوگی۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیرو سندھ ہاؤس سے نہ گئے تو جیالے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔