سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سندھ ہاؤس پر حکومتی جماعت تحریک انصاف کے کارکنوں کے حملے کو غنڈہ گردی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تو نہیں بچاسکتے ہو، انشاء اللہ، اگر کوئی بچی کچی عزت ہے تو وہی بچا کر نکل جاؤ، بھائی!
ن لیگی نائب صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جاؤ، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے، پر یہ بھی ہمیشہ الٹا ہی پڑتا ہے!