• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجلاس بلانے سے متعلق آئین شکنی پر اسپیکر کو جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانے سے متعلق آئین شکنی پر اسپیکر قومی اسمبلی کو جواب دینا ہوگا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر صاحب کی جس طرح کی شخصیت ہے پورا یقین ہے وہ آئین شکنی کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر نے اجلاس بلانے سے متعلق آئین کو فالو نہ کیا تو ہم دھرنا دیں گے۔

عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن آئیں گے

اس سے قبل سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن آئیں گے، نواز شریف وطن آکر عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

محمد زبیر  کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سلیکٹ کر کے حکومت دی گئی، کوئی گڑ بڑ نہ ہوئی تو 2 یا 3 اپریل تک عمران خان گھر چلے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سوائے انتقامی کارروائی کرنے کے کچھ نہیں کیا، ہم آئینی طریقے سے عمران خان کو گھر بھیج رہے ہیں۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان اقلیتی حکومت چلا رہے ہیں، ان کے پاس اکثریت نہیں، عمران خان اخلاقی طور پر چلے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 27 مارچ کو استعفی کا اعلان کریں، اسپیکر قانون کے مطابق کام کریں۔

قومی خبریں سے مزید