• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سالہ بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں

جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ گایتری26 برس کی عمر میں کار حادثے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی منانے کے بعد اداکارہ دوست کے ساتھ گھر واپسی کے راستے میں تھیں، گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے    اس کا کنٹرول کھو دیا اور فُٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے میں 26 سالہ اداکارہ کی موت موقع پر ہوگئی، انہیں اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

کہا جارہا ہے کہ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک 38 سالہ خاتون نے بھی موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

 گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘  اور انسٹاگرام پر اپنی دلکش پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

بعد ازاں انہیں ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید