پنجاب کے شہر میانوالی میں مبینہ جنسی زیادتی کا شکار بننے والی نرس کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
ڈی ایچ کیو اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہاسٹل کی نرس سے کل مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نےنرس پر تشدد بھی کیا اور روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 کی ٹیم نے نرس کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔