• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر امیتابھ فلم ’رن وے 34‘ میں کام نہ کرتے تو اجے دیوگن کیا کرتے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیو گن نے کہا ہے کہ جب کبھی بھی انھوں نے فلم کی ہدایت کاری کا فیصلہ کیا تو انہوں نے ایسے چیلنجنگ موضوعات کی تلاش شروع کی جو انھیں بطور فلم میکر متاثر کریں۔ 

یاد رہے کہ اجے نے بطور فلم ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم 2008 میں یو، می اور ہم بنائی، جس کے بعد انھوں نے 2016 میں ایکشن فلم شیووے ڈائریکٹ کی اور  اب وہ اپنی حال ہی میں تیار کی جانے والی فلم رن وے 34 کی ریلیز کے منتظر ہیں، جو 29 اپریل کو سینما پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر اجے دیو گن نے کہا کہ وہ اس فلم کے اسٹوری رائٹر سندیپ کیولانی اور ایمل کیان خان کی کہانی سے بہت متاثر ہوئے، جن سے انھوں نے دو برس قبل رابطہ کیا تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ وہ یہ فلم نہ بنا پاتے اگر امیتابھ بچن اپنے کردار کے بارے میں نو نہ کہتے۔ امیتابھ بچن کو اس فلم میں کاسٹ کرنا کتنا اہم تھا، اس کا اندازہ یوں لگایا جائے کہ اگر وہ انکار کردیتے تو مجھے نہیں پتہ کہ میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرکے یہ فلم بنا بھی پاتا یا نہیں۔ 

اس فلم میں اجے اور امیتابھ بچن کے علاوہ بومن ایرانی، رکول پریت سنگھ اور انگیرا دھر بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید