ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلمی نقاد کمال راشد خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو پاک بھارت جنگ کا امکان ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا "پاکستانی قائدین سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان کی جگہ مولانا فضل الرحمان آجائیں تو ہی بھارت کو میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جاسکتا ہے، او بھائی معاف کرو یار۔کے آر کے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک عقلمند آدمی ہیں اس لیے انہیں ہی پاکستان کا وزیر اعظم رہنے دیا جائے، اگر مولانا وزیر اعظم بنے تو جنگ ہوجائے گی اور جنگ سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ کے آر کے نے جس "میزائل حملے" کا حوالہ دیا ہے وہ 9 مارچ کو ہوا تھا۔