• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر نے سجل کے ساتھ پریڈ کی تصاویر شیئر کردیں

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مختصر ویڈیو سے سرحد پار مشہور ہونے والی ’پاووری گرل‘ دنانیر مبین نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کی۔

دنانیر مبین نے اداکارہ سجل علی، کبریٰ خان، حریم فاروق اور شہریار منور کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔


تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یومِ پاکستان پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے نامور ستاروں سے ملاقات بھی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ایک ویڈیو زیر گردش کررہی تھی، جس میں انہیں مایا علی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید