• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا مقبوضہ کشمیر پر بیان، بھارت تلملا اٹھا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں چینی وزیر خارجہ کا بیان بھارت کو برداشت نہ ہوا اور تلملا اٹھا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باگچی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ کے بھارت کے حوالے سے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین یا دوسرے ممالک کا کشمیر پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر اور اس سے متعلق مسائل بھارت کا اندرونی معاملہ ہیں۔

خیال رہے کہ او آئی سی کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مسئلہ کشمیر سے متعلق مسلمان ممالک کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید