• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بجائے خون ریزی چاہتے ہیں: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بجائے خون ریزی چاہتے ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی عوامی حمایت کا اندازہ کل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے سرکاری شو کو بھی دیکھیں گے، عوام کل مریم نواز کی قیادت میں لاہور ریلی بھی دیکھیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ لاہور کی ریلی فیصلہ کر دے گی کہ عمران خان کو گھر جانا ہو گا، اداروں کے اب تک نیوٹرل ہونے پر عمران خان کی پریشانی واضح نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلور کراسنگ قانون بنانے والوں نے عدم اعتماد کا دروازہ جان بوجھ کر بند نہیں کیا، قانون میں ڈی سیٹ ہونے کی بات کی گئی، نااہلیت کی کوئی بات نہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزراء جان بوجھ کر اپنی مرضی کی تشریح پر مجبور ہیں، عمران خان بیڈ انویسٹمنٹ تھی جس کا اندازہ کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید