• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار فردین خان کو اُن کی موت کی جعلی خبروں نے پریشان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں فردین خان نے اس کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اُن کی موت کی جعلی خبروں نے انہیں پریشان کردیا ہے، اگر یہی خبریں میری ماں دیکھ لے تو انہیں دل کا دورہ پڑجائے۔

48 سالہ فردین خان جو آخری بار 2010ء میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے تھے، وہ اب ہارر ڈرامہ فلم ’ویسفوٹ‘ کے ذریعے انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ دو مواقع پرجعلی خبروں میں مجھے مار ہی دیا گیا، ایک بار اطلاع آئی کہ میری موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔

فردین خان نے کہا کہ میں اس خبر پر پریشان ہوگیا کہ میرے گھر والوں یا دوستوں تک یہ افواہ پہنچ گئی اور انہوں نے اسے سچ سمجھ لیا تو کیا ہوگا؟

اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نےاپنی موت کی جعلی خبروں پر واقعی ناراض دکھائی دیے، انہوں نے کہا کہ دو بار میری حادثے میں موت کی خبر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ان خبروں نے مجھے پریشان کردیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ اگر میری ماں نے اسے دیکھا تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑجائے گا۔

فردین خان نے مزید کہا کہ اگر یہی خبر میری بیوی یا کسی اور کو معلوم ہوتی تو؟ اس طرح کی غیر ذمے داری مجھ پریشان کردیتی ہے، ایسی ایک حالت میں رامپال نے سب سے پہلے مسیج کرکے پوچھا ’کیا تم ٹھیک ہو؟‘

اس پر انٹرویو کرنے والے کہا کہ شاید وہ تصدیق کرنا چاہتے ہوں کہ فردین زندہ ہے یا مرگیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ یقیناً یہ بڑی خوفناک بات ہے۔

اداکار نے فلم نگری میں اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اُن کے حوالے سے لوگوں کے پیغامات کافی پرجوش ہیں، جو میری واپسی کے منتظر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید