• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم شام اور ر ات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوااور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہا اور گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوئی، اس دوران سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہنے کے علاوہ گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29، بارکھان32، دالبندین35، گوادر37، قلات27، خضدار32، لسبیلہ42، نوکنڈی36، سبی41، تربت40، ژوب 31 اور زیارت میں 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید