• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد جلسہ: PTI کے معذور جیالے بھی شرکت کے بغیر نہ رہ سکے

گزشتہ روز اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں معذور جیالوں نے شرکت کی جس کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ایسے میں سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کے جلسے کے چند مناظر شیئر کیے۔

ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کی ایک خاتون سپورٹر ویل چیئر پر بیٹھے جلسہ گاہ آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک سپورٹر اپنی پارٹی کا پرچم اوڑھے بیساکھی کے سہارے جلسہ گاہ آرہا ہے۔

ملک عدنان نے اپنی پوسٹ کو کیپشن دیا’ ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘۔ 

ملک عدنان نے لکھا کہ اسلام آباد کے جلسے میں ایسے بہت سے منظر دیکھنے کو ملے۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ سلام ہے میرا اس جنون اور جذبہ کو۔

خاص رپورٹ سے مزید