• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہاؤس حملہ، پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے پولیس سے کل تک جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی مقدمہ اندراج کی دائر درخواست پر سماعت کی اور عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہاؤس پر حملے کی رپورٹ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید