• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈم زمپا نے بابر اعظم کی کھل کر تعریف کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ کے گریٹ پلیئر ہیں، ان کو آؤٹ کرنا بہت اہم تھا، بھارت کے ویرات کوہلی بھی ایسے ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایڈم زمپا نے کہا کہ بابر اعظم ون ڈے کے کامیاب بیٹسمین ہیں، ان کے لئے بولنگ میں پلان کرنا پڑتا ہے۔

ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ پاکستان سائیڈ کی سب سے بڑی وکٹ حاصل کی، میچ سے قبل ہمارے 2 کھلاڑی ایشٹن اگر اور جوش انگلس کوویڈ کا شکار ہوئے تھے، ہم نے ری گروپ ہونے کی کوشش کی اور ہر کھلاڑی نے ذمے داری لی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بولنگ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی جس کا فائدہ ہوا، نیتھن ایلس اور سویپسن نے ڈبیو پر موجودگی کا احساس دلایا، سویپسن بہتر ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں کھیل کر آئندہ برس انڈیا میں ورلڈ کپ کے لئے فائدہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچوں کی سیزیر میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید