• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز، عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 15ویں سنچری اسکور کی - فوٹو: اسکرین گریب
بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 15ویں سنچری اسکور کی - فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں دو قومی ریکارڈز بنادیے۔ 

بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15ویں سنچری بنائی جس کی خوشی بھی انہوں نے بھرپور انداز میں منائی۔ 

بابر اعظم اپنی اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، یہ ان کی بطور کپتان چوتھی سنچری ہے۔

ان سے قبل سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان اظہر علی تھے، ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے 3 سنچریاں بنائیں۔

یہی نہیں بلکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ 

ان سے قبل آسٹریلیا پاکستانی کپتان کا سب سے بڑا اسکور 82 رنز تھا جو عمران خان نے 1990 میں بنایا تھا۔

دوسری جانب بابر اعظم اپنی اس سنچری کے بدولت پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ہے، انہوں نے 20 مرتبہ سو یا اس سے زائد رنز بنائے۔

بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد یوسف 15 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید