وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار صوبائی اسمبلی کے حالیہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کا نام سامنے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کے نام کی سفارش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی سے حمزہ شہباز سے ہٹ کر دوسرا نام دینے کا بھی کہا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی سفارشات ن لیگی کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔