• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی تھریٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی تھریٹ ہے، جو پاکستان کو تنہا کررہا ہے، وہ چاہتا ہے اگلی آنے والی حکومت دنیا میں تنہا ہو۔

سعید غنی نے کہا کہ کل تک امریکا کی پالیسیوں کا حامی، آج اس کی مخالفت کررہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراعظم کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے روتے ہوئے تقریر کی اور اس میں اپنا ہی تذکرہ کرتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید