• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک دیہاتی ریل گاڑی میں بیٹھتے ہی اس نے اپنا گھی کا ڈبہ زنجیر کے ساتھ لٹکا دیا، گاڑی رک گئی۔ گارڈ نے اس ڈبے میں آکر دیکھا کہ گھی کا ڈبہ زنجیر سے لٹک رہا ہے۔ 

گارڈ نے اس سے پوچھا:’’کیا یہ ڈبہ تمھارا ہے؟‘‘۔

دیہاتی نے جواب دیا: ’’جی ہاں جناب!‘‘

 گارڈ نے غصے سے کہا:’’تمھارے ڈبے نے زنجیر کھینچ دی جس کی وجہ سے گاڑی رک گئی ہے‘‘۔ 

دیہاتی نے مسکرا کر جواب دیا: ’’جناب! یہ اصلی دیسی گھی کی طاقت ہے۔‘‘