• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں نیب کی  اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب اپیلوں پر سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا۔

عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے۔

نیب نے آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا تھا، ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔

نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید