• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں جنگ بندی، ایران کا خیر مقدم، مسئلے کے سیاسی حل پر زور

ایران نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یمن مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ یمن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اقدام علاقے کی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور جنگ بندی کے مستقل قیام کا سبب بن سکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی سے یمن بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی۔

یمن میں سعودی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان سات سال سے جاری جنگ میں گزشتہ روز دو ماہ کی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔

جنگ بندی کے دوران حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں تیل کی درآمد اور صنعا ایئرپورٹ سے کچھ پروازوں کی اجازت ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید