• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کو شکست دینے والے بہترین کھانے کونسے ہیں؟

جب گرمیوں کی خوراک کی بات آتی ہے تو، غذائیت کے ماہرین کی طرف سے اکثر ہلکا پھلکا اور صحیح قسم کا کھانا کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جیسے جیسے درجہ حرارت بڑھتا ہے اور بھوک کم ہوتی ہے تو ہمیں ہیٹ اسٹروک، تیزابیت، الیکٹرولائٹس کی کمی اور کم توانائی کے خطرات کو مناسب غذائیت سے روکنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

شدید گرمی کی لہر نے ملک کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے لیکن اس سے پہلے کہ آپ اپنے لیے غیر صحت بخش انتخاب کریں اور پراسیس شدہ مشروبات کا استعمال کریں، یہاں کچھ صحت مند غذائیں ہیں جو آپ کو موسم گرما میں صحت کے مسائل کو دور رکھتے ہوئے شدید موسم سے نمٹنے میں مدد کریں گی۔

ماہرین غذائیت کی جانب سے ان غذائیوں کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کے فوائد بھی بتائے گئے ہیں، آئیے ہم اُن کے بارے میں جانتے ہیں۔

گرمی کو مات دینے والی غذائیں:

خربوزہ: 

خربوزہ سب سے رسیلی، ٹھنڈی اور صحت بخش غذا ہے جسے آپ گرمیوں میں اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔ خربوزہ ہمیں کئی صحت کے مسائل جیسے کینسر، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ خربوزے معدے کے لیے بھی اچھا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

دہی: 

گرمیوں کے لیے بالکل موزوں، یہ پروٹین سے بھرا اور کنٹرول شدہ کھانا آپ کی بھوک مٹاتا ہے اور آپ کو نمکین، زیادہ کیلوری والے ناشتے سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پروبائیوٹکس بھی ہوتے ہیں، جو آپ کے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھیں گے۔

ناریل کا پانی: 

ناریل کا نرم پانی وٹامنز، منرلز اور الیکٹرولائٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ گرمیوں میں ناریل کا پانی ناصرف گرمی کو مات دیتا ہے اور تیز دھوپ میں انتہائی ضروری راحت فراہم کرتا ہے، بلکہ ضروری الیکٹرولائٹس کو بھی بحال کرتا ہے، جو اکثر پسینے کی وجہ سے ختم ہو جاتے ہیں۔ ہائیڈریٹ رہنے، سوڈیم کو کم کرنے اور اپنی خوراک میں پوٹاشیم شامل کرنے کے لیے ناریل کا پانی پیئیں۔

تلسی کے بیج: 

یہ تیزابیت، قبض اور جِلد کے مسائل کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اسے پانی میں 4 سے 5 گھنٹے تک بھگو کر رکھا جا سکتا ہے اور پھر اسے پانی یا کسی مشروب میں شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

ٹماٹر: 

ٹماٹر کے فوائد کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ وہ لائیکوپین نامی مادے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی جِلد کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے اور گرمیوں میں اسے اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

صحت سے مزید