• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی عظمیٰ کاردار کا متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہقومی اور صوبائی اسمبلی میں جو ہوا وہ غیر آئینی ہے، اسمبلی کے ایوان میں پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کروں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوٹل میں اپنے ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچی ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی مقیم ہیں، جہاں پر عظمیٰ کاردار اور علیم خان اراکین اسمبلی سے ملنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرِ صدارت صرف 6 منٹ چل سکا تھا جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ وہاں ہونے والی بدترین ہنگامہ آرائی کو قرار دیا تھا۔

عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدمسلم لیگ ن کےحمزہ شہباز اور مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی وزارتِ اعلیٰ کے لیے امیدوار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید