• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے سینئر صحافی زخمی

کراچی میں پتنگ بازی اور اس میں غیر قانونی ڈور کے استعمال کا سلسلہ بڑھ رہا ہے جس سے آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔

کراچی وسطی کے علاقے غریب آباد میں اس طرح کی غیر قانونی ڈور گلے پر پھرنے سے مقامی سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن ناصر محمود زخمی ہو گئے۔

ناصر محمود موٹر سائیکل پر حسن اسکوائر سے نارتھ ناظم آباد میں واقع اخبار کے دفتر جا رہے تھے کہ غریب آباد کے قریب پتنگ کی ڈور ان کے گلے پر پھر گئی، جس سے ناصر زخمی ہو کر سڑک پر گر گئے۔

انہیں لوگوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہر میں پتنگ کی قاتل ڈوروں کا تدارک نہیں ہو سکا ہے، جن کے باعث کئی شہری اور بچے جانیں گنوا چکے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کراچی کے ضلع وسطی میں غیر قانونی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ڈور اور پتنگ بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید