کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہ قائدین پر نورانی کباب کے قریب پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 35سالہ عمیراحمد صدیقی ولد عزیز صدیقی کے نام سے کی گئی ،وہ نرسری پر ایک نجی لیب میں ملازمت کرتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گردن پر ڈور پھرنے سے خون بہت زیادہ مقدار میں بہہ جانے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔