• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ایٹمی مذاکرات معاہدے کے قریب

تہران (اے ایف پی) ایران کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہو نے والے ایٹمی مذاکرات معاہدے کے قریب ہیں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ یان نے کہا کہ 2015ء کا ایٹمی سمجھوتہ بحال کرنے کے لئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکراتنتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ معاہدے کے نتیجے میں ایران، فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے ساتھ مل کر جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) ترتیب دے گا۔ ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت نہیں ہوئی تاہم دیگر شرکا کے توسط سے بات چیت کا عمل جاری رہا جس میں بات چیت کے لئے رابطہ کار یورپی یونین بھی شامل ہے۔ بات چیت کے عمل میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس بھی شامل رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید