وزیر داخلہ شیخ رشید احمد افطاری کے لیے خریداری کرنے بازار پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں افطاری کے لیے کچھ سامان خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں شیخ رشید راولپنڈی کے بازار میں موجود ہیں جہاں وہ افطاری کے لیے رول سموسے، کچوری وغیرہ خریدتے نظر آئے۔
تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ افطار کے لیے بازار سے شاپنگ کرتے ہوئے۔
تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے کونسے بازار سے شاپنگ کی۔