• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت نے اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز تمام وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز سے معافی کا طلبگار ہوں۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ  ’کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور سنگین الزامات لگائے۔ ان الزامات پر کافی ردعمل سامنے آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید