• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے بھوک لگنے پر لیگی کارکن سے پیزا مانگ لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے کی خوشی میں لیگی کارکن کی فرمائش کے جواب میں آگے سے ہی پیزا مانگ لیا۔

گزشتہ شب لاہور میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں ن لیگی نائب صدر اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے کے بعد ایک لیگی کارکن نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے دو لارج پیزا  کی فرمائش کی۔

مریم نواز نے جواب میں لکھا کہ آپ مجھے کچھ بھیج دیں، میں نے کچھ نہیں کھایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے تحت پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرار داد پیش کی گئی۔

لاہور کے ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں 199 ارکان پنجاب اسمبلی نے قرار داد کی حمایت کی۔

 اس موقع پر مریم نواز نے اپنے بھائی حمزہ شہباز کو مبارک باد دی، وہ اس دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید