• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 657 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 444 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 720 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 44507 رہی۔

حصص بازارمیں آج 22 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ کاروبار کی مالیت 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 474 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید