سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی۔
سعودی فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی گائے کے گوشت میں لمپی اسکن وائرس کے سبب لگائی گئی ہے۔
سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کےتحت لگائی گئی۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی پریس اتاشی نے کہا کہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے۔