پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسفر کے لیے پیسے لیے جاتے تھے، یہ پوری چین تھی، فرح صاحبہ کے ذریعہ خاتون اول کو پیسے جاتے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے خاتون اول کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر پر کرپشن میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ رضوان گوندل کی پوسٹنگ میں احسن جمیل گجر کا ہاتھ تھا۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ گھڑی تحفے میں آتی ہے اور دبئی میں کروڑوں میں بیچ دیتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ٹرانسفرکے لیے آنے والے انہیں ہدیہ پیش کرتے تھے۔