اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر اسد قیصر سے صحافیوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق سوال کیا اور استفسار کیا کہ کیا آپ ووٹنگ کروائیں گے؟
اسپیکر قومی اسمبلی جو کار سے اترنے کے بعد لفٹ میں سوار ہوچکے تھے، نے جواب میں صحافیوں کو گالی دے دی۔