پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم انتقام نہیں لیں گے، لیکن حساب ضرور لیں گے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف صاحب نے حکومت ابھی سنبھالی نہیں اور ملکی ترقی کا آغاز ہو گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ بڑھنا شروع ہوگئی ہے، روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے، بزنس کمیونٹی کو اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ ملک اب ترقی کرے گا۔